انٹرنیٹ آج کل انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ضرروت بن چکی ہے، اسی لئے ڈیجیٹل خدمات کی عدم موجودگی کا مطلب جسمانی وجود نہ ہونے کے برابر یا اس سے بھی بڑھکر ہے ۔ سب سے سستا،زیادہ آسان اور تیز مواصلاتی میڈیا ہونے کے ناطے، یہ افکار و نظریات کی تبلیغ و اشاعت کرنے والوں کے لئے بھی امکانات کے وسیع حدود مہیا کرتا ہے ۔
مشن سوفٹ: سید رشید علی شہاب پانکاڈ ، کیرالا کے زیر صدارت علماء دین اور اسلامی خیالات رکھنے والوں کی ایک ٹیم (مشن سوفٹ) کو تشکیل دیا گیا تاکہ وہ ان لامحدود امکانات کو بروئے کار لا سکيں ، سچائی اور صراط مستقیم کے متلاشیوں کے لئے متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کریں ، خوبصورت اسلامی عقیدہ کو متعارف کروائيں، اسلامی نظریات اور الیکٹرانک دنیا والوں کے درمیان فاصلے کو ختم کریں اور ڈیجیٹل دنیا کے تمام پہلووَں ميں قدر وقیمت پر مبنی متبادلات کی دستیابی کو یقینی بنائيں ۔
پہلی مرتبہ سال ۲۰۱۰ میں اس ٹیم کی تشکیل عمل میں آئی، ملیالم زبان میں ایک جامع ویب سائٹ www.islamonwebt.net کو ۲۷ جولائی ۲۰۱۲ میں سید حیدر علی شہاب پانکاڈ کے ہاتھوں شروع کیا گیا تھا، الحمد للہ، یہ ملیالم میں سب سے زیادہ دیکھی اور پڑھی جانے والی ویب سائٹ ہے ۔
اب ہم ایک مثبت اور با اختیار منازل پر مبنی انگریزی ویب سائٹ کے ساتھ اسلام اون ویب کى چار زبانوں (اردو، کنڑا، تیلگو اور بنگلہ) میں اشاعت کو شروع کر رہے ہیں ۔ اسلام اون ویب کا انگریزی ورژن ترقی کے مرحلے میں ہے، جبکہ متعدد موبائیل ایپلیکیشنس اور خدمات سمیت مزید ڈیجیٹل مصنوعات کے منصوبے ترقی کی راہ پر گامزن ہيں ۔
فی الحال چل رہی ویب سائٹس کی مکمل فہرست مندرجہ ذیل ہیں :
ملیالم میں چلنے والی ویب سائٹس
- www.islamonweb.net
- www.quranonweb.net
- www.seerahonweb.net
- www.fiqhonweb.net
- www.muslimsonweb.net
- www.lifeonweb.net
- www.fatwaonweb.net
- www.ramadanonweb.net
- www.hajjonweb.net
مختلف زبانوں میں شروع ہونے والے نئے ایڈشنس
- urdu.islamonweb.net
- bangla.islamonweb.net
- kannada.islamonweb.net
- telugu.islamonweb.net
مثبت اور با اختیار منازل پر مبنی نئی شروع کی گئی ویب سائٹ
- www.thesite.in