آہ۔۔۔علامہ بدر القادری مصباحی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ اناللہ وانا الیہ راجعون

!!!آہ فخر مشرق نہ رہے!!!
"موت العالِم موت العالَم"
(یعنی عالم کی موت پورے جہاں کی موت ہے۔)
"وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی"

دل بہت غمزدہ ہے، جن ہستیوں سے کبھی نہ مل کر بھی ہمیشہ ان کو دل کا مکین پایا وہ آج نیا گھر بسانے چل نکلے-

آہ۔۔۔علامہ بدر القادری مصباحی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ
اناللہ وانا الیہ راجعون
شرق(گھوسی) سے طلوع ہونے والا ایک روشن ستارہ آج مغرب (ہالینڈ) میں غروب ہو گیا!!! 

محب امیرِ اہلسنت، فخرِ مشرق، مظہرِ اقبال، خلیفۂ حضور مفتی اعظم علامہ مفتی بدر القادری مصباحی (ہالینڈ) طویل علالت کے بعد اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے۔

اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین، متعلقین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صبر پر اجر جزیل عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ و صحبہ و بارک و سلم.

الفاتحہ---

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter