دار الہدی مہاراشٹرا آف کیمپس کا افتتاح
اکتوبر 2023 بروز اتوار صبح دس بجے خانوادۀ پانکاڈ کیرلا کے شہزادوں سید منور علی شہاب تنگل ،سید صادق علی شہاب تنگل، سید بشیر علی شہاب تنگل اور شہر کالی کٹ کے قاضی سید محمد علی کویا جمل اللیل تنگل نیز جامعہ دار الہدی اسلامیہ کیرلا کے وائس چانسلر ڈاکٹر بہاء الدین فیضی ندوی شاذلی، مفتی محمد علاء الدین قادری صاحب میرا روڈ اور دیگر معزز مہمانوں موجودگی میں سید صادق علی شہاب تنگل کے دستِ مبارک سے دار الہدی مہاراشٹرا آف کیمپس سینٹر کی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کیا گیا ۔ اس کے بعد سید محمد کویا جمل اللیل تنگل کے مبارک ہاتھوں سے آفس کا افتتاح ہوا۔ پھر تمام مہمانوں کا جلسہ گاہ تک دف کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔ بعد ازیں پروقار جلسے کی کارروائی شروع کی گئی ۔ روایت کے مطابق جلسہ کا آغاز مدرسے ہذا کے طالب علم توصیف شیخ کی تلاوت قرآن سے کیا گیا ۔ بعدہ ترانہ استقبال پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں مولانا علی حسین ہاشمی ہدوی نے استقبالیہ تقریر پیش کی ۔ اس کے بعد دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری جناب یو محمد شافی حاجی صاحب نے تعارفی کلمات ادا کیا ۔ سیدصادق علی شہاب تنگل نے افتتاحی بیان کیا ۔ پھر شیخ الجامعہ ڈاکٹر بہاء الدین فیضی ندوی شاذلی نے صدارتی خطاب فرمایا ۔ سید منور علی شہاب تنگل نے خصوصی تقریر پیش کی ۔ سید بشیر علی شہاب تنگل اور مفتی محمد علاء الدین قادری صاحب نے تہنیتی کلمات ادا کیا ۔ رسم شکریہ پرنسپل مصطفی ہدوی نے انجام دیا ۔ اخیر صلاۃ و سلام ،فاتحہ خوانی نیز دعا پر جلسے کا اختتام کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض مولانا علی حسین ہاشمی ہدوی نے ادا کیا ۔ اسے بحسن و خوبی انجام تک پہنچانے میں بہت سے لوگوں کا ساتھ رہا ہے ۔ بالخصوص دار الہدی اور مہاراشٹرا سینٹر کے اراکین، منہج الہدی آندھرا پردیش اور قوۃ الاسلام ممبئی کے اساتذہ، ہدوی برادران،دار الہدی سال آخر کے طلبہ، ڈراپ آؤٹ ، وڈولی گاؤں کے خیر خواہ حضرات، بھیونڈی ہادیہ سینٹر کا عملہ اور دیگر افراد پیش پیش رہے اللہ تعالی ان کی محنتوں کو قبول کرے نیز انہیں دارین کی سعادت سے مالا مال فرمائے آمین