كيا مسلم نوجوان ایس ایس سی امتحانات (اسٹاف سلیکشن کمیشن امتحانات) سے لا علم ہىں؟
مسلم کمیونٹی كو اس امتحان کے بارے میں زیادہ آگاہى نہیں ہے، اور ہم میں سے كتنے لوگوں كو يہ معلوم ہے کہ مرکزی حکومت اپنی اہم پوسٹوں میں کس طرح بھرتی کرتی ہے؟
ایس ایس سی امتحان كى مسلسل 6 ماہ کی کوچنگ اس کمیونٹی کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
ایس بی سی ، این آئی اے ، انکم ٹیکس ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ، آر بی آئی ، سی اے جی وغیرہ میں زیادہ تر پوسٹیں ایس ایس سی امتحان کے ذریعے بھری جاتى ہىں۔
دہلی پولیس جیسے ديگرخالی ملازمتوں کے لئے ایس ایس سی وقتا فوقتا بہت سے دوسرے امتحانات بھی منعقد كرواتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں ان امتحانات اور ان کے طرز کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے۔ اپنے نوجوانوں میں ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے بارے میں سنجیدگی سے بات کرنے والے بہت كم دیکھائى ديتے ہىں۔
ہر سال 12000 - 17000 مرکزی حکومت کی پوسٹیں صرف ایس ایس سی، سی جی ایل اور ان جيسے ديگر امتحانات کے ذریعے بھرى جاتى ہیں۔
آج کے مسلم گریجویٹس نوجوان UPSC امتحان کی تیاری تو بہت ہى لگن ومشقت کے ساتھ کر تے نظر آ تے ہیں ، جبكہ UPSC کے ويكنسيس (Vacancies) تو ہر سال صرف 800 سے 1000 ہى ہو تے ہیں اور امتحان پیٹرن (Pattern)اور نصاب تعليم ہر سال تبدیل ہو تے رہتے ہیں، لیکن ایس ایس سی كا پیٹرن (Pattern)مقرر رہتا ہے۔ یہ ایس ایس سی امتحان کى دوسرى خصوصيت ہے۔
مسلم گریجویٹس طلباء جو انگریزی، ریاضی اور جنرل نالج پر تھوڑی سی توجہ مرکوز کرنے کے لئے تیار ہونگے تو وه بآسانی اس امتحان میں كاميابى حاصل کر سکتے ہیں۔
يہ كہنا غلط نہیں ہوگا كہ "90٪ مسلم تنظیمیں اور ان کے ذمہ داران کمیونٹی کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہیں، 9٪ ان مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہیں اور 1٪ اس کے حل کيلئے کام کرتے ہیں ، مسلم معاشرے کے مستقبل اور موجودہ حالات كى تبديلي کيلئے ہمیں ان 1٪ میں ہونے كى كوشش كرنى چاہئے۔
ڈاکٹر نور جہاں : SSCنوٹیفیکیشن 2020 ء
* ويكنسيس (Vacancies) : 5846 پوسٹس
* زمرہ (Category) : مرکزی حکومت کی نوکریاں
* اہلیت (Qualification) : 12 ویں
* انتخاب (Selection) : انٹرویو اور تحریری امتحان کے ذریعے
* تنخواہ (Salary) : روپے 69,100/-
* آخری تاریخ (Last Date): : 07/09/2020ء
اپلائى کرنے کیلئے اس لنک پر کلیک کریں: https://bit.ly/3kapOYv