سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم - مقالہ نویسی مقابلہ
عصرِ جدید کے اس طرقی یافتہ ٹیکنالوجی دور ميں اسلام کی دعوت اور اسکے پیغامات کو کما حقہ عام کرنے اور لوگوں کے تمام تر مسائل کو انہيں با آسانی سمجھانے کے لئے ’اسلام آن ویب‘ کے نام سے دعوتی سرگرميوں ميں مصروف ایک منفرد اسلامک ویب سائٹ کا افتتاح تقریباً دس سال پہلے ہوا تھا جو مشن سوفٹ کے ماتحت چل رہی ہے۔ یہ ویب سائٹ ملیالم زبان میں موجودہے ۔ الحمد للہ آج بہت سے لوگ اس سے فائدہ حاصل کر رہے ہيں۔
اس عظیم ویب سائٹ کا اردو ورژن کا افتتاح ١٥ اگست ٢٠٢٠ کو جناب سید رشید علی شہاب پاناکاڈ کی زیر قیادت، بلبل باغ مدینہ الحاج قاری رضوان خان صاحب، رکن شوریٰ سنی دعوت اسلامی ممبئی، کے ہاتھوں سے ہوا تھا۔
اسلام آن ویب (Islam On Web Urdu) ایک اسلامی ویب سائٹ ہے۔ جس کا مقصد سچائی اور صراط مستقیم کے متلاشیوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کرنا، صحیح اسلامی عقیدہ سے متعارف کروانا، اسلامی نظریات اور الیکٹرانک دنیا والوں کے درمیان فاصلے کو ختم کرنا، ڈیجیٹل دنیا کے تمام پہلووَں میں قدر وقیمت پر مبنی متبادلات کی دستیابی کو یقینی بنانا اور قلم کاروں کودین کی خدمت کا موقع دینا ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ کے اس سنہرے موقع پر اسلام آن ویب اردو (Islam On web Urdu) کی جانب سے مضمون نویسی کا ایک مسابقہ چلایا جارہا ہے۔ جس میں ہر کوئی شرکت کر سکتا ہے۔ مسابقہ میں اول مقام حاصل کرنے والے کو ٥٠٠١ روپے، دوم کو ٣٠٠١ روپے اور سوم کو ١٠٠١ روپے انعام سے نوازے جائیں گے۔
مسابقہ میں شرکت کے لیے آن لائن گوگل فارم (Google Form) کے ذریعے رجسٹر کرنا لازمی ہے۔
رجسٹریشن لنک
https://forms.gle/RKf7sSU59uEywx5J6
رجسٹریشن کی آخری تاریخ ٩ نومبر ہے۔ رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے ذیل کے نمبر پر رابطہ کریں:
7219544450, 9895513376