سر قاضی ویلورحضرت مفتی سید انوار اللہ قادری لطیفی قبلہ کا وصال پر ملال

-3/ مئی 2021 یہ خبر انتہائ دُکھ اورافسوس کیساتھ سنی اورپڑھی جائے گی کہ حضرت علامہ و مولانا مفتی سید شاہ محمد انواراللہ سرقاضی لطیفی قادری تورگل ضلع بلگام حال مقیم ویلور استاذ دارلعلوم لطیفیہ حضرت مکان ویلور  کا کل رات بعمر 82 سال وصال پر ملال ہوا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رجعون -

آج 20/ رمضان المبارک 1442 ھجری کو نماز ظہر و عصر کے درمیان  نماز جنازہ اور حضرت مکان ویلور قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی مرحوم کا پیدائشی وطن تورگل ضلع بلگام کرناٹک ہے نو سال کی عمر میں اپنے وطن مالوف سے حضرت مکان ویلور تشریف لے گئے وہاں متول یعنی فاضل تک تعلیم حاصل کی اور مدراس یونیورسٹی سے افضل العلماء اور منشی فاضل کیا - فارسی زبان اور فقہ میں ید طولی رکھتے تھے تعلیم سےفراغت کے بعد ناظم مدرسہ نے آپ کو وہی پر رہنے اور تدریسی خدمت پر مامور رہنے کا حکم صادر کیا تو آپ وہیں رہ کر تقریبا 52 سال تدریس سے وابستہ رہے اور حضرت مکان ویلور میں جو مورثی قضائت چلی آرہی تھی قاضی شہر کے وصال کے بعد ویلور کے دو اضلاع پر آپ کو باضابطہ قاضی مقرر کیا گیا ویسے آپ مورثی سر قاضی تورگل کے خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں موصوف کا قابل ذکر کارنامہ یہ ہے کہ آپ مدراس یونیورسٹی کے سینٹ ممبر تھے اپنے دور میں آپ نے منشی فاضل کی سند کو بی- اے - کے مماثل قرار دینے میں نمایاں خدمت انجام دی جس کی وجہ سے آج بھی کئی حضرات برسر روزگار ہیں- اور بھی خدمات ہیں جو بسبب طوالت مختصر کئے گئے ہیں ان کے پسماندگان میں استادنی ماں کے علاوہ سات فرزند اور ایک دختر ہیں جن میں حضرت مولانا مفتی حافظ سید فرید الدین امجد قادری صاحب کامل جامعہ نظامیہ کے علاوہ ایک فرزند حافظ قرآن ہیں اور مرحوم کے واحد داماد اور میرے ساتھی حضرت مولانا حافظ محمد رفیع الدین نقشبندی قادری صاحب عالم جامعہ نظامیہ حیدرآباد ہیں آپ کا تعلق علمی وروحانی وعرفانی خدمات سے تھا اور آپ نے علمی ادبی اصلاحی اور قومی خدمات انجام دیتے رہے اورتورگل ہبلی بلگام بیجاپور و اکناف کے میں کافی رشہ دار و محبین کے پاس آنا جانا رہتا تھا اور ملاقات سے شرف یابہ ہوتی رہتی تھی تمام حضرات سے گزارش ہے کہ حضرت قبلہ کے مغفرت و بلندی درجات کی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی ان خدمات کو قبول و منظور فرمائے اور مغفرت عطا فرمائے غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی سا اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کےپسماندگان و معتقدین کو صبرجمیل عطا فرمائے-آمین ثم آمین

فقط - سیدصادق انواری اشرفی صادق سرگپوی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد مقیم  بیجاپور کرناٹک

09036543026

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter