وہی چراغ بجھا جس کی لَو قیامت تھی !!!!
- ابو سدره
- Aug 17, 2021 - 12:57
- Updated: Aug 17, 2021 - 12:59
آج بتاریخ 17 اگست بروز منگل ،میرے مرشد برحق، تاجدار مسند بلگرام پیر طریقت مستجاب الدعوات ، نیر برج سیادت، رہبر راہ شریعت گل گلزارِ واحدیت حضور طاہر ملت حضرت العلام الشاہ سیدمیر محمد طاہر میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دنیاء فانی سے دار بقا کی جانب روانہ ہوگئے،
انا لله وانا اليه راجعون
حضور طاہر ملت کی رحلت سے جماعت اہل سنت کا ایسا عظیم خسارہ ہوا ہے جس کا بھر پانا مشکل ہے اور نا قابل تلافی نقصان ہے, حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کی شخصیت ہم سبھوں کے لئے سرمایہ حیات تھی، اصاغر نواز ,منکسر المزاج ,بے لوث,مخلص,پابند شرع عالم شیخ طریقت تھے,حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ نے اپنی پوری حیات کے شب و روز مسلک اعلی حضرت اور دین مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج و اشاعت کے لئے وقف کر رکھی تھی،
کئی دن سے پلان بنا رہا تھا کہ بلگرام شریف جاؤں، اور حضورطاہرملت علیہ الرحمہ کی زیارت کروں مگر مصروفیات کی بنا پر جا نہیں پایا، بہت ہی افسردہ ہوں، جیسے ہی یہ افسوسناک خبر ملی،پیروں تلے زمین کھسک گئی،
میں اس غم کے موقع پرحضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کے صاحبزادگان شہزادہ حضور طاہرملت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید سہیل میاں صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف اور شہزادہ حضور طاہرملت حضرت علامہ مولانا رضوان میاں صاحب قبلہ شہزادہ حضور طاہرملت حضرت علامہ مولانا سعید اختر میاں دامت برکاتہم العالیہ نیز جملہ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دست بہ دعا ہوں کے رب کریم بطفیل حضورﷺ حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کے درجات عالیہ کو بلند فرمائے، اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے نیز اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے
Related Posts
Leave A Comment
Popular Posts
Recommended Posts
Voting Poll
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں آپ کتنا (قرآن) ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.