مخدومیہ عربی کالج منگلور میں عرس اعلیٰ حضرت

 بتاریخ 24/ستمبر سنہ 2022ء بروز سنیچر بعد نماز مغرب مخدومیہ عربی کالج ملحق بہ شمس العلماء عربی کالج توڑار منگلور میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ 104/واں عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان منعقد کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا بعدہ مدرسہ کے طلبہ نے اپنے مترنم آواز میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔نظامت کے فرائض مولانا عطاء الرحمن امجدی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔حضرت مولانا مفتی رفیق احمد قادری ھدوی نے اعلیٰ حضرت کی ہمہ جہت شخصیت پر گفتگو کرتے فرمایا کہ ہر سٗو اعلیٰ حضرت کی دینی خدمات کا چرچا ہے، اعلیٰ حضرت کی ذات عہد ساز تھی، حیاتِ ظاہری میں بھی مرجع علما تھے... بعد از وصال بھی عشقِ رسول ﷺ کا یہ انعام ملا کہ وادیاں ذکرِ رضا اور نغماتِ رضا سے گونج رہی ہیں...تحقیقاتِ رضویہ کا غلغلہ ہے... بزمِ علم میں روشنی پھیلی ہوئی ہے۔مہمان مقررحضرت مفتي عطاء المصطفی علیمی نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے عشق رسول کے حوالے سے پر مغز خطاب کیا انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز حضور مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمۃ کے اس شعر سے کیا کہ

 "تمہاری شان میں جو کچھ کہوں اس سے سوا تم ہو
قسیم جامِ عرفان اے شہ احمد رضا تم ہو

دوران خطابت کہا کہ اعلیٰ حضرت عشقِ رسالت کی تحریک کا نام ہے ،اگر عشقِ رسالت مجسم ہوتا ہے تو وہ امام احمد رضا بن کر افق عالم پر چھا جاتا ہےامام احمد رضا کو یہ شہرت و مقبولیت عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت ملی ہےاس کے علاوہ حضرت مولانا نعیم احمد فیضی صاحب نے اعلیٰ حضرت کی حیات و خدمات کنڑا زبان میں ایک بصیرت افروز خطاب کیا 

اس موقع پر اساتذہ،طلبہ نیز اراکین ادارہ سمیت کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے ۔۔اخیر میں صلاة و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔اس موقع پر لنگر رضا کا بھی معقول انتظام تھا لوگوں نے تبرکات رضا کو تناول فرمایا اور پھر خراماں خراماں اپنے گھروں کو واپس گئے

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter