سانحہ ارتحال- علامہ ڈاکٹر فضل الرحمن شرر مصباحی

آج ایک اہم علمی ستون گر گیا. یقینا حضرت علامہ ڈاکٹر فضل الرحمن شرر مصباحی رحمہ اللہ جماعت اہل سنت کے عظیم عالم دین ،ناقد محقق اور کئی علمی کتابوں کے مصنف تھے، جلالۃ العلم حضور حافظ ملت نوراللہ مرقدہ کے ارشد تلامذہ میں سے تھے، حضور حافظ ملت نے اپنی حیات میں ان کو دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور کے مجلس منتظمہ کا رکن بنایا تھا، کچھ مہینوں آپ دار العلوم اشرفیہ مبارک پور کے معین المدرسين رہے. بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے، بہت خوش اخلاق اور شریف النفس تھے. ان کا رحلت کر جانا بالعموم جماعت اہل سنت کے لیے اور بالخصوص ان کی فیملی اور اہل مبارک پور کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے.

اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین!
بالیقین بہت سی خوبیاں تھیں جانے والے میں۔ رب قدیر انھیں غریق رحمت فرمائے آمین یارب العالمین!

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter