سباق (قومی مسابقہ) میں طلبہ کی آمد

ملاپورم : ہندوستان کے جنوبی صوبے کیرالا میں واقع دینی و عصری علوم کی عظیم آماجگاہ جامعہ دار الہدی اسلامیہ اور  ہند میں پھیلی اس کی دیگر شاخوں کے درمیان پانچ روزہ عظیم الشان مسابقاتی پروگرام بنام ''سباق'' کا انعقاد کیا جارہا ہے - اپنی نوعیت کے اس منفرد مسابقہ "سباق" میں دیگر اداروں اور صوبوں سے شرکت کرنے والے طلبہ کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. مختلف صوبوں میں واقع جامعہ کی شاخوں کے طلبہ "سباق" قومیتی مسابقہ کی ٹرافی اپنے ادارے کے نام کروانے کا عزم لیتے ہوئے مرکزی ادارے کی طرف کا رخت سفر باندھ چکے ہے اور ان کا کارواں مرکزی ادارہ کی جانب رواں دواں ہے. موصولہ ذرائع کے مطابق آسام اور بنگال کے مشارکین بروز منگل ایک طویل سفر کے بعد مرکزی ادارے کو پہنج گئے ہیں، جامعہ کے کیمپس میں ان کا نہایت ہی تزک و احشام کے ساتھ استقبال کیا گیا، ان طلبہ کی تعداد سو ہے. 'سباق انتظامیہ' کے مطابق کل ہی کے روز دیگر اداروں کے طلبہ کے مرکزی ادارے میں پہنچنے کی خبر ہے. واضح ہو کہ جامعہ کی بیرون کیرالا میں واقع شاخوں سے تشریف لانے والے مشارکین کی تعداد 600 سے بھی زائد ہے جن کا تعلق ہندوستان کے مختلف صوبوں سے ہیں۔ ان مشارکین طلبہ کے رہن سہن اور اشیاء خورد و نوش کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

سباق  نامی یہ مسابقہ اپنی طرز کا منفرد اور متنوع مسابقہ ہے، علوم و فنون کے اس تہوار کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے جسے "سباق" کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے. علوم و فنون کے اس تہوار "سباق" کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آج بروز بدھ شام کو، ایک جلوس اور افتتاحی جلسے کے ذریعہ کیا جائے گا. اس کے بعد مسلسل چار دنوں تک قومی سطح کا اپنی نوعیت کا منفرد و ممتاز بین المدارس مسابقہ "سباق" چلایا جائے گا. ان دنوں جامعہ میں طلبہ کے درمیان علمی و فنی گہماگہمی کا ماحول ہوگا مختلف صوبوں اور اداروں سے آئے ہوئے طلبہ اپنی ہنر آزمائی کریں گے اور اخیر میں نمایاں مقامات سے سرفراز ہونے والے طلبہ اور اداروں کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔ سباق انتظامہ، اراکین جامعہ اور جامعہ کے طلبہ کی تنظیم "سباق" میں تشریف لانے والے سبھی مشارکین طلبہ اور معاونین اساتذہ کا تہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں. ‏‏

(سباق میڈیا)

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter