’نگارش پبلشرز‘ کی چار کتابوں کا اجراء

 ملاپرم، کیرلا- 25 مئی ریاست کیرلا کے مشہور کتاب گھر اور اشاعتی ادارہ ”بک پلس پبلشرز“ کے اردو امپرنٹ ”نگارش“ کے تحت شائع شدہ چار نئی کتابوں ”بہتی شراب“، ”ریگستان کا کھانا“، ”سوکھے گوشت“ اور ”گمشدہ اونٹ“ کا اجراء عمل میں آیا۔ اجراء کا یہ عمل جامعہ دار الہدی اسلامیہ کے میٹنگ ہال میں منعقد ایک پروگرام میں پورا کیا گیا جس میں ملک بھر کی کئی عظیم شخصیات موجود تھیں جن میں جناب فیروز خان، جناب نوشاد انصاری، مفتی افروز امجدی، مولانا اشرف نعیمی، مولانا افتخار احمد، مولانا نعمت اللہ ہدوی اور مولانا علی حسن ہدوی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ مذکورہ چاروں کتابیں در اصل ادب اطفال کی ایک سیریز بنام ”اچھے اخلاق“ کی اہم کڑیاں ہیں جو بالترتیب ”فرماں برداری“، ”اتحاد“، ”انکساری“ اور ”اعتماد“ پہ مبنی مختلف روایات، حکایات اور کہانیوں کا مجموعہ ہیں۔ دیدہ زیب سر ورق کے ساتھ ساتھ ان کا ہر ورق منقش اور خوبصورت تصاویر سے مزین ہے جو اردو کے نو عمر طلبہ کی دلچسپی کا سبب بن سکتا ہے۔

خواہشمند حضرات رابطہ کریں:
 6204629852

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter