آہ! شہزادہ بحر العلوم مولانا شکیب ارسلان مبارکپوری رحلت فر ما گئے.

حضرت مولانا شکیب ارسلان 27 اپریل بروز منگل نو بجے رات میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

اس خبر کو سنکر بے پناہ تکلیف ہوئی اور قلبی صدمہ پہونچاکہ کتنی تیزی سے ہمارے علماء رخصت ہورہے ہیں آج ہی بعد نماز ظہر علامہ عاشق الرحمن صاحب کو سپرد خاک کیا گیا کہ مولانا شکیب صاحب کے انتقال کی خبر آگئ جبکہ موصوف ابھی ٹھیک ٹھاک تھے، شوگر کی تکلیف تھی مگر ایسی نہیں کہ نوبت یہاں تک پہونچے مگر جو اللہ کو منظور تھا ہوا، دودن شوگر کی تکلیف زیادہ رہی اور مولانا سب کو چھوڑ کر چلے گئے اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

مولانا شکیب ارسلان شاندار عالم قادر الکلام مصنف اور بہتر نقاد تھے انکے مضامین اور مقالات بہت وقیع اور پرمغز ہوتے تھے جو کچھ لکھتے بہت ٹھوس لکھتے اور اظہار حق میں کسی کی پرواہ نہیں کرتے مسلک اعلحضرت کے سچے داعی وحامی تھے، حضور تاج الشریعہ سے بہت عقیدت رکھتے، حضور تاج الشریعہ چند سالوں پہلے میری دعوت پر جب مبارکپور تشریف لائے تھے تو بحر العلوم کے مزار پر بھی تشریف لے گئے اور مولانا شکیب صاحب کی حوصلہ افزائی فرمائی اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اور انکے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین

سوگوار
شمشاد احمد مصباحی جامعہ امجدیہ گھوسی مئو یوپی

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter