قطب الزمان سید علوی مولی الدویلہ قدس اللہ سرہ کا ١٨٢ واں عرس مبارک (٢٠ تا ٢٦ اگست)
- ابو سدره هدوي
- Aug 20, 2020 - 03:47
- Updated: Aug 23, 2020 - 04:58
کیرالا (ملاپرم): قطب الزمان سید علوی مولی الدویلہ نورہ اللہ مرقدہ جن کے روحانی فیضان سے آج بھی اہل ملابار فیض حاصل کر رہے ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا ہشت روزہ عرس مبارک ٢٠ اگست سے ٢٦ اگست تک منایا جائیگا۔ پروگرام کی افتتارح بروز جمعرات ٢٠ اگست کو آل رسول سید عباس علی شہاب مد ظلہ النورانی کی دعا، زیات اور سید احمد جفری کے پرچم کشائی سے ہوگی۔ بروز جمعہ بعد نماز مغرب آل رسول سیدفخر الدین صاحب قبلہ کی زیر نگرانی مجلس النور(ذکر مجلس) کا انعقاد ہوگاجس میں رہنمائے قوم وملت سید منور علی شہاب زید مجدہ نصیحت فرمائیں گے۔
22 سے ٢٥ اگست مسلسل چار روز تقریر و خطابات ہوں گے جس میں مقرر ذیشان ماہر لسان علامہ مولانا سمسار الحق ہدوی، مقرر شعلہ بیاں مولانا عبد الصمد پوکٹور صاحب، ماہر درسیات علامہ مولانا مصطفی آکوڈ ہدوی، قاطع بدعت علامہ مولانا انور محی الدین ہدوی کے پر مغز خطاب ہوں گے۔بروز بدھ بعد نماز مغرب استاد الاساتذہ سیاح ایشیا و یورپ امام النحو ڈاکٹر بہاؤالدین محمد الفیضی الندوی کی زیر صدارت میں ذکر و دعا کی مجلس کا انعقاد ہوگا جس میں سمستہ کیرالا جمعیۃ العلماء کے صدرعزت مآت جناب سید جفری مدظلہ العالی اور دیگر علماء و مشائخ بھی ہوں گے۔ ہر سال ایک محرم الحرام سے آٹھ محرم الحرام تک آپ رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک بڑے دلکش اور حسین انداز میں منایا جاتا ہے جس مین مختلف جگہوں سے آپ کے عقیدت مند تشریف لاکر محفل کو دوبالا کرتے ہیں مگر حالات کے مد نظر امسال تمام تر تقریبات آن لائن ہی ہوں گے آپ حضرات شرکت فرمائیں۔
مولانا حسیب احمد انصاری
معلم حراء انگلش اسکول
9545908185
Related Posts
Leave A Comment
Popular Posts
Recommended Posts
Voting Poll
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں آپ کتنا (قرآن) ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.