بلبل بنگال حضرت مولانا محمد حنیف صاحب سراجی قضائے الہی سے اس دنیا میں نہ رہے ... انا لله وانا إليه راجعون.
- ابو سدره
- Apr 10, 2021 - 13:32
- Updated: Apr 10, 2021 - 13:40
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن "
جماعت اہل سنت کے بے باک خطیب اور مسلک اعلیٰ حضرت کے ترجمان بلبل بنگال حضرت مولانا محمد حنیف صاحب سراجی کا ابھی کچھ دیر قبل انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔
موصوف ایک بےباک عالم دین , اور بہ حیثیت مقرر عوام و خواص کے درمیان یکساں طور پر مقبول تھے- وہ اپنے وعدے کے بڑے پابند تھے جس جلسے کی تاریخ لے لیتے تھے حتی الامکان اس میں شرکت کی کوشش ہوتی تھی - سراج ملت پیر طریقت حضرت علامہ شاہ سراج الھدیٰ گیاوی علیہ الرحمہ سے انھیں شرف بیعت و ارادت حاصل تھا اور اسی سبب سے وہ اپنے آپ کو سراجی لکھتے تھے-
ان کا اسلوب خطابت منفردالمثال تھا ان کی رحلت سے ایک شاندار عوامی خطیب سے جماعت محروم ہوگئی ہے
اللہ رب العزت ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے, انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ مرحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے - آمین ثم آمین یارب العالمین
Related Posts
Leave A Comment
Popular Posts
Recommended Posts
Voting Poll
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں آپ کتنا (قرآن) ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.