کشمیر میں اپوزيشن پارٹيوں کا کہنا ہے کہ خصوصی حقوق کو بحال کیا جائے گا
- ابو سدره هدوي
- Aug 24, 2020 - 07:50
- Updated: Aug 24, 2020 - 07:58
سری نگر: جموں و کشمیر میں مشترکہ پارٹيوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی حقوق دینے والا آرٹیکل 370 کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ نیشنل کانفرنس پارٹى ، پی ڈی پی ، کانگریس ، پیپلز کانفرنس ، سی پی ایم اور جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس جيسےکشمیر کے مشہور سياسى پارٹيوں نے يہ مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ جموں و کشمیر کےخصوصی درجہ کو ہٹانے کے ایک سال بعد يہ مختلف سياسى پارٹياں اپنے مابين موجود تمام اختلافات کو بھلا کر اکٹھا ہو رہی ہیں۔
فاروق عبداللہ ، محبوبہ مفتی ، سجاد لون ، ایم وائی تاریگامی ، مسافر شاہ ، جی.اے. مير وغيره ليڈروں نے اس مشترکہ بیان پر دستخط کیا۔ محبوبہ مفتی نے فاروق عبداللہ کے ساتھ ملكر کام کرنے پر خوشی كا اظہار كيا۔ سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ مرکزى حكومت کے خلاف مستقل نقاد بن رہے ہیں۔ انہوں نے کل سخت زبان میں يہ بهى کہا تها کہ جو ہندوستان اب موجود ہے وہ گاندھی کا ہندوستان نہیں ہے۔
Related Posts
Leave A Comment
Popular Posts
Recommended Posts
Voting Poll
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں آپ کتنا (قرآن) ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.