جلسہ ذکر محسن اسلام
الحمدللہ ثم الحمد للہ آج بتاریخ ١٠ محرم الحرام 1443 ھ بروز جمعہ مطابق 20 اگست 2021 کو شمس العلما عربک کالج میں ذکر محسن اسلام امام عالی مقام سے منسوب ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں استاذالعلما والفضلا مفتی مذھب حنفی وشافعی حضرت علامہ مفتی رفیق احمد ھدوی کولاری مدظلہ العالی صدرالمدرسین جامعہ شمس العلما اپنی پوری صدارتی رعب جاہ وجلال وجمال کے ساتھ جلوہ فرماتھے اور سرپرستی جناب الحاج اسحق صاحب انجام دےرہےتھے اور مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفکرملت خطیب اہل سنت شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی محمد علی باقوی قادری چشتی دام ظلہ العالی ناظم اعلی جامعہ مخدومیہ حنفیہ رونق افروز تھے اور نظامت کی خدمت حضرت حافظ وقاری مولانا امتیاز احمد خطیب وامام کیکمبہ جامع مسجد انجام دےرہےتھے ۔
جلسہ کا آغاز کلام اللہ ودعا سے ہوا عزیزم مولوی احسان سلمہ نے اپنی خوبصورت لب و لہجہ میں کلام مجید کی تلاوت سے سب کو مشرف ومنور کیا اور فضیلہ الشیخ علامہ سعد مدنی مدظلہ نے اپنی پرکشش آواز کےساتھ عربی زبان میں دعا فرماٸی بعدہ ادارہ کے کچھ طلبہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں نعت ومنقبت کےنذرانے پیش کیے پھر افتتاحی کلمات کے لیے بحکم صدر المدرسین دام ظلہ راقم الحروف محمد ندیم اخترقادری کو دعوت دی گٸی فقیر نے فضاٸل اھل بیت پر اپنی حیثیت کےمطابق کچھ مختصر گفتگو کی پھر مدرسہ کے صدر المدرسین صاحب الفضیلہ علامہ رفیق احمد ھدوی مدظلہ العالی نے کچھ صدارتی کلمات ارشاد فرماٸے جس میں حضرت نے طالبان علوم نبویہ کو دو چیزوں کی زیادہ تاکیدفرماٸی ایک محبت اھل بیت دوسری نماز ۔ پھر حضرت مقرر خصوصی خطیب شعلہ بار علامہ محمد علی باقوی زید شرفہ کو دعوت خطاب دی گٸی حضرت نے فضاٸل اہل بیت وتاریخ کربلا پر مدلل ومفصل ومبرھن تقریر فرماٸی تاریخ کربلا سن کر ایسا سما بندھا کہ طلبہ وعلما سب کی آنکھیں اشکبار ہوگٸیں بعدہ صدر جلسہ علامہ رفیق احمد دام ظلہ نے تمام علما کرام کےلیے دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے تشکر کے جملے ادا فرماٸے پھر حضرت ہی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔ محفل کی رونق بڑھانےکےلیے اساتذہ جامعہ علامہ عبداللطیف باقوی ، علامہ شمس الدین یمانی مولانا رضی احمد حنفی ھدوی مدظلہھم و ماسٹر امتیاز وماسٹر تمیم واراکین جامعہ وطلبہ جلوہ افروز تھے ۔
رپوٹر ۔ محمد ندیم اخترقادری چھ مٹیا
خادم شمس العلما عربی کالج منگلور