خطیب الھند حضرت علامہ ابوالحقانی کاانتقال ناقابل تلافی نقصان۔

یہ افسوسناک والمناک خبر ہے کہ گزشته كل مورخہ 12/ ستمبر 2020 بروز سنیچر تقریبا وقت عشاء 8  اور 9 بجے کے درمیان خطیب یوروپ وایشیا، حافظ احادیث کثیرہ، عالم نبیل مصلح قوم وملت حضرت علامہ ومولاناالحاج محمد حسین المعروف بہ ابوالحقانی قدس سرہ کاانتقال پرملال ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون ۔

آہ...! اہل سنت وجماعت کاایک مضبوط ستون اس دارفانی سے کوچ کرگیا، آپ علیہ الرحمہ کاانتقال حرکت قلب بندہونے سے ہوگیا، حضرت کے وصال کی خبر پورے ملک میں منٹوں میں پھیل گئ اور پوری ملت سوگوار ہوگئ، قاضیان، مفتیان اور علماء ادارہ شرعیہ نے تعزیت کی دعاے مغفرت کیا، اظہار غم کیا۔صد حیف ایک کے بعد ایک نامور ومستند علماء کے وصال کی خبر سے قلب وجگر مضمحل ہواجاتا۔ نہ تھمنے والے غموں کے لمحات بہت ہی صبرآزماہیں.

اللّٰہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرماکر جواررحمت میں جگہ عطافرمائے،درجات میں اضافہ فرمائے،آپ اہل سنت کے بہت ہی معروف خطیب تھے،آپ کے خطبات کاایک مجموعہ بنام "خطبات ابوالحقانی " بہت مقبول ہے! اللّٰہ تعالیٰ آپ کے جملہ پسماندگان ومتعلقین ومعتقدین کو صبرجمیل واجر جزیل مرحمت فرمائے!…آمین!

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter