الحاج قاری رضوان خان صاحب کے ہاتھوں اسلام اون ویب اردو سائٹ کا افتتاح کیا گیا

اس ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے دور میں اسلام کی دعوت اور اسکے پیغامات کو کما حقہ عام کرنے اور لوگوں کے تمام تر مسائل کو انہیں بآسانی سمجھانے کے لئے ’اسلام اون ویب www.islamonweb.net-کے نام سے دعوتی سرگرمیوں میں مصروف ایک منفرد اسلامی ویب سائٹ جو ملیالم زبان میں ہے اب مختلف زبانوں میں دستیاب ہے۔ بتاریخ 15 اگست ۲۰۲۰ء بروز سنیچركو اون لائن زوم پلیٹ فارم کے ذریعہ منعقد سوفٹ لا نچینگ پروگرام میں چیرمین مشن سوفٹ جناب سید رشيد علی شہاب باعلوي حسيني نے اردو ، کنڑا ، بنگلہ اور تیلگو زبانوں میں اسلام اون ویب پورٹلز کا آغاز کیا۔

جودھپور مولانا آزاد یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اختر الواسع صاحب ، مشہور تلگو مؤرخ سید نصیر احمد صاحب ، رياست بنگال سے تعلق ركهنے والے مشہور سائنسدان ڈاکٹرمنكر حسین صاحب ، مشہور ماہرتعلیمات ورکن شوری سنی دعوت اسلامی‘ ممبئ‘ مہاراشٹرا، الحاج قاری رضوان خان صاحب مہمانان خصوصی کے طورپر پروگرام میں شركت فرمائے.

مشن سوفٹ سی ای او جناب عبد المجيد ہدوى كى صدارت میں منعقد كرده اس پروگرام میں مشن سوفٹ سی ای او جناب فيصل نياز ہدوى نے پروگرام میں شريك تمام مہمانان، علماء ، أمراء وديگرحاضرين كا استقبال كيا. اس ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے قاری رضوان صاحب نے تبلیغ دین وسنیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ مفتی رفیق احمد کولاری ہدوی نے اسلام اون ویب کا مکمل تعارف کرایا۔

دار الہدی اسلامک یونیورسٹی، كيرلا کے فارغین کی انجمن اردو ہادیہ اور دار الہدی کے آندھرا پردیش اور ویسٹ بنغال آف کیمپس اور جامعہ ہذا كى شاخ نور الہدی اسلامك اکیڈمی، کرناٹک کے ہونہار طلبہ واساتذه کی کوشش وکاوش سے یہ عظیم کارنامہ انجام پايا. ویب سائٹ کا انگریزی ورژن ترقی کے مرحلے میں ہے. انشاء اللہ العظیم عنقریب وه بهى منظر عام پر آنے والا ہے. اس کار خیر کا عین مقصد ہمارے دعوتی کاموں کو نت نئے طریقے سے تمام لوگوں تک پہنچانا ہے.

یہ منفرد اسلامی ویب سائٹ ملیالم ایڈیشن 8 مختلف سب پورٹلز کے ساتھ 27 جولائی 2012 ء سے ترقى كى منزل كى جانب رواں دواں ہے اور قابل ذكربات یہ ہے كہ فی الحال اسلام اون ويب ملیالم میں سب سے زیادہ دیکھی اور پڑھی جانے والی ويب سائٹوں میں اول نمبر پر ہے۔

مولانا حسیب احمد انصاری
(جنرل سکریٹری اقراء نوری ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ)

Related Posts

Leave A Comment

1 Comments

Voting Poll

Get Newsletter