یہ اسیری بھی میرا شیوہ آبائی ہے : بانئ تحریک فروغِ اسلام کا جیل سے اہم پیغام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

٢٧ اکتوبر ٢٠٢٢ بروز جمعرات

الحمد للہ میں بخیر و عافیت ہوں ، امید ہے کہ آپ بھی بخیر ہونگے، جیل میں قیام کے دوران بہت سے علماء و مشائخ اور عوام اہل سنت کی جانب سے دعاؤں کی خبریں بھی ملتی رہیں، اور بہت سے حضرات کے حوصلہ افزا پیغامات بھی ملتے رہے، اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین، ابھی ایک خبر یہ ملی کہ میری رہائی میں تاخیر کے سبب کچھ حضرات مایوسی کا شکار ہیں، یہ خبر میرے لئے نہایت تکلیف دہ ہے، کیونکہ میرا جیل جانا غیر متوقع نہ تھا، اسی لئے جب بھی میں آپ لوگوں کے درمیان گیا تو میں نے کہا کہ اگرچہ ہم ہندوستان کے آئین کے مطابق گستاخانِ رسول ﷺ کو کیفرکردار تک پہنچانے کی کوشش کریں گے، لیکن پھر بھی ہمیں فرضی مقدمات میں پھنسا کر مقصد سے روکنے کی کوشش کی جائے گی، جس کے لٸے الحمد للہ میں تیار ہوں اور آپ کو بھی تیار رہنا ہوگا، یہ سلسلہ قید و بند نہ ہی ہمارے لئے نیا ہے، اور نہ ہی ہمارے لئے باعثِ ذلت. بلکہ یہ ہمارے اسلاف کی سنت ہے اور باعث افتخار، میرے جد امجد امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو مسلسل ٤٠ دنوں تک محاصرہ میں رکھا گیا، بھوکا پیاسا شہید کیا گیا۔ اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مسلسل اصرار کے باوجود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی کہ میری وجہ سے حرم نبوی (علی ساکنہ أفضل الصلوۃ والسلام) کی حرمت پا مال نہ ہو، اور اسی حالت میں آپ نے جام شہادت نوش فرمایا، اور میرے مرشد حضرت تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کو مکہ مکرمہ میں گیارہ دن نظر بند رکھا گیا صرف اس لئے کہ آپ نے نجدی امام کے پیچھے نماز نہ پڑھی. آج ہمارے ملک میں گستاخیوں کا ایک سیلاب ہے اور ہم اولاد عثمان غنی و مرید وخلیفۂ حضور تاج الشریعہ کہلا کر صرف دنیاوی مفاد حاصل کریں اور جیل جانے کے خوف سے زبان تک نہ کھولیں، نہیں نہیں یہ مجھ سے نہ ہو سکے گا خواہ زندگی جیل میں ہی کٹ جائے...

مظفر کو مقید نہ سمجھ ائے صیاد

یہ اسیری بھی میرا شیوہ آبائی ہے

آج جیل میں نو ماہ ہونے کو ہیں، آنے والا ہر ایک دن میرے عزائم کو پختگی بخش رہا ہے اور ہماری کامیابی کی گواہی دے رہا ہے، غور کیجئے یہ امت مسلمہ کی تھوڑی سی بیداری کا نتیجہ ہے کہ ہیٹ اسپیچ پر سپریم کورٹ آف انڈیا بھی ہمارے مطالبات کی تائید کرتا نظر آ رہا ہے، آپ اگر یوں ہی ساتھ دیتے رہے تو وہ دن دور نہیں کہ گستاخوں کو پھانسی پر چڑھتے ہوئے بھی دیکھیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بے خوف ہو کر اپنا وقت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لٸے وقف کر دیں.


نہ سمجھ مرتے ہیں زندگی کے لٸے
جینا مرنا ہے سب کچھ  نبی کے لئے

رہائی میں تاخیر مشیت الہی ہے، جس دن مشیت الہی سے مختار کائنات ﷺ اشارہ فرما دیں گے، اس دن دنیا کی کوئی طاقت مجھے قید نہیں رکھ سکتی، میرے مرشد فرماتے ہیں:

انہیں منظور ہے جب تک یہ دور آزمائش ہے

نہ چاہیں تو ابھی وہ ختم دور ابتلا کر دیں

فقط:
سگے بارگاہِ رسالت ﷺ
قمرغنی عثمانی قادری چشتی

مقیم حال سابرمتی سینٹرل جیل احمد آباد گجرات

شعبہ نشر و اشاعت تحریک فروغ اسلام

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter