مسجدِ پنجتن کا آغاز و افتتاح

ممبئ: سرزمین گوونڈی ممبئ پر بروز پیر بتاریخ ۲ جنوری ۲۰۲۳ ایک عظیم الشان سہ منزلہ مسجد بنام “مسجدِ پنجتن” کا آغاز و افتتاح عمل میں آیا۔ اسلاف کی روایات کو مد نظر رکھتے ہوۓ تلاوتِ کلام اللہ، حمد و نعت خوانی و ادائیگئ نمازِ ظہر سے یہ مبارک کام سرانجام دیا گیا۔ صدر مسجد، مبلغ اسلام سید بلال صاحب قبلہ حفظہ اللہ نے اس افتتاحی جلسے میں سامعین و حاضرین کو مخاطب کیا اور آپ ہی کی امامت سے اس مسجد میں باقاعدہ نماز کا آغاز ہوا۔ 
مسجدِ پنجتن ایک نہایت ہی خوبصورت مسجد ہے جسکا تعمیری کام حرمین شریفین اور دیگر مساجدِ عالم کی روش پر ہوا۔ ایک طرف اس مسجد کے محراب کو جرمنی کی مشہور مسجد کولوگنے سینٹرل مسجد (cologne central Mosque) کے ماڈل پر تیار کیا گیا تو دوسری جانب مسجدِ ہذا کے منبر کو اراکین مسجد نے خود ہی تیار کیا اور اس تیار کردہ منصوبے کو حقیقت بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہے۔ واضح ہو کہ مسجدِ پنجتن،  جو کہ آدرش نگر روڈ ۱۲/۱۳ کے درمیان گوونڈی بیگن واڈی میں واقع ہے، گوونڈی کی مشہور مسجد “مدرسہ و مسجدِ صابریہ” کی ایک شاخ ہے۔
مولی کریم اس عظیم کارنامے کو اپنے حضور قبول فرماۓ، اسکا اجرِ عظیم عطا فرماۓ اور اس مسجد کو امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبودی اور عظمتِ رفتہ کی امین ثابت ہونے کی توفیق رفیق عطا فرماۓ۔

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter