جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا چھ ماہانہ جائزہ

جنوری 2020 سے جون 2020 کی درمیانی صورتحال پر جموں کشمیر کوالیشن آف سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) اور ایسوسیشن آف پیرنٹس آف ڈسپیرڈ پرانا ( اے پی ڈی پی) نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ دونوں جماعتیں علاقے میں ہونے والی عملیات اور حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں پر کڑی نظر رکھتی ہیں۔

یہ رپورٹ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے اعدادوشمار،مذکورہ مدت میں وادی میں ہونے والےقتل، املاک کی تباہی،سرچ آپریشنز، ظالمانہ نظربندی، مواصلاتی پابندی، مذہبی مقامات پر حملہ،ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال، کشمیر میں نئے قوانین اور حالیہ پالیسی میں تبدیلیوں کا تعارف کوڈ 19 لاکڈاؤن اور انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے اثرات اور حقوق انسانی  سے متعلق سرکاری بیانات نامی گیارہ الگ الگ مضامین پر مشتمل ہے۔اوائلی صفحات پر مکمل رپورٹ کا خلاصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان چھ مہینوں میں 32 شہریوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھویا، 143 لوگوں کی جان عسکریت پسندی نے لی، اور 57 انکاؤنٹر ہوئے۔

مذکورہ مدت میں مسلح افواج کے مابین پُرتشدد مقابلوں میں اضافہ دیکھا گیا اور عسکریت پسندوں کے نتیجے میں 143 جانیں گئیں۔ مسلح افواج نے 54 ہلاکتیں کیں جبکہ تشدد کے مختلف واقعات میں 32 شہری مارے گئے۔ اسی مدت میں 2019 میں یعنی جنوری سے جون 2019 تک ، جموں و کشمیر میں کم از کم 271 ہلاکتیں ہوئیں تھیں، جن میں 43 عام شہری ،120 عسکریت پسند اور 108 ہندوستانی مسلح افواج کے اہلکارشامل تھے۔

سرچ آپریشنز

رپورٹ کے اعدادوشمار کہتے ہیں کہ 2020 کے ابتدائی مہینوں میں  کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز (سی اے ایس اوس)  سابق رفتار سے ہی جاری رہے۔ اپریل میں، جب کورونا وائرس کی وجہ سے لاکڈاؤن کا نفاذ ہوا، ان معاملات میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ رجحان مئی میں قدرے کم ہوا لیکن پھر جون میں ان واقعات میں تقریبا دگنا اضافہ ہوگیا۔

 اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں 107 سرچ آپریشز کے احکام ریکارڈ کیے گئے۔ ان سے جنوبی کشمیر میں پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ جیسے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جبکہ شمال میں ، کپواڑہ اور بارہمولہ میں متواتر انکاؤنٹر ہوتے رہے۔

صحافیوں پر مظالم

اس مدت میں صحافیوں پر دباؤ ،انہیں  دھمکیاں دینے اور زدو کوب  کرنے کا سلسلہ جاری رہا ، جس میں انہیں پیٹنے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ جسمانی حملوں کے علاوہ ، کشمیر میں مقیم چند صحافیوں پر سخت الزامات بھی عائد کیے گئے  اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

اپریل کے مہینے میں ، 38 سالہ صحافی اور کشمیر کے نامور مصنف گوہر گیلانی پر پولیس نے "سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں اور تحریروں کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے" کا الزام عائد کیا تھا۔

ان سے پہلے دی ہندو اخبار کے ایک رپورٹر ، عاشق پر "غلط" خبریں درج کرنے کا الزام لگایا گیا جس پر پولیس نے کہا تھا کہ انکی رپورٹ "عوام کے ذہنوں میں خوف یا خطرہ پیدا کر سکتی ہے"۔

کچھ ہی دنوں بعد ، 26 سالہ فوٹو جرنلسٹ زہرہ  پر  "ملک دشمن" سوشل میڈیا پوسٹوں کی وجہ انلافل ایکٹیویٹیس پریونشن ایکٹ کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا۔

کشمیری صحافیوں کا ماننا ہے کہ سچی رپورٹس کو منظر عام پر لانے والے لوگوں کو پولیس کے ذریعے اسی طرح ہراساں کیا جاتا ہے اور انہیں ان رپورٹس اور خبروں کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

املاک کی تباہی

جموں و کشمیر میں ، مقابلوں کے دوران یا مظاہرین سے نمٹنے کے دوران مسلح افواج کے اہلکاروں کے ذریعہ شہریوں کی املاک کی تباہی میں 2020 کے پہلے چھ مہینوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ یکم جنوری سے 30 جون تک ، شہری املاک کو تباہ کرنے کے کم از کم 48 واقعات کی اطلاع ملی۔ مقابلوں کے دوران شہری املاک کی تباہی میں حکومت کی طرف سے نافذ کورونا وائرس لاکڈاؤن کے دوران مزید اضافہ دیکھا گیا ، جس سے بہت سارے خاندان بے گھر ہوگئے۔

انٹرنیٹ پر پابندی

خطے میں 4جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار رہی ، گذشتہ سال 5 اگست سے ہی انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہے۔ جاری انسداد شورش کے ایک حصے کے طور پر جموں وکشمیر میں معلومات تک رسائی کے حق پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

اس رپورٹ میں رواں سال اپریل میں شمالی کشمیر کے پنجگام گاؤں میں ایک تصادم کی ایک مثال پیش کی گئی ہے ، جہاں رہائشیوں نے اپنے گاؤں کے کھیل کے میدانوں میں قریبی فوجی کیمپ اور توپ خانوں سے بندوق کی فائرنگ  کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

"فوجی گھروں اور 155 ملی میٹر بوفورس توپ خانے کی بندوقوں کے ساتھ خواتین اور بوڑھے دیہاتیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ آئی جی پی کشمیر کی جانب سے جاری ایک ہنگامی آرڈر کے ذریعہ پورے ضلع میں موبائل ڈیٹا خدمات کو فوری طور پر بند کردیا گیا ، جس میں ملک دشمن عناصر کی جانب سے اشتعال انگیز / قابل اعتراض مواد کو اپلوڈ کرنے کے لئے ڈیٹا سروسز کے غلط استعمال کے امکانات اور عوامی نظم کو خراب کرنے جیسی بنیادوں کا حوالہ دے دیا گیا۔  اگرچہ سرکاری حکم میں خدمات کو "چھ "گھنٹوں تک معطل رکھنے کا ذکر کیا گیا ہے ، لیکن یہ شٹ ڈاؤن  کئی دنوں تک جاری رہا۔"

رپورٹ نے  معیشت ، صحت ، تعلیم ، پریس کی آزادی اور انصاف تک رسائی پر انٹرنیٹ بند ہونے کے اثرات کا جائزہ لیا  ہے۔ اس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کیسے انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے عدلیہ خود روکتی ہے۔ “ہر ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر ہفتہ وار اور روزانہ ایک ‘کاؤز لسٹ ’شائع ہوتی ہے ، جو اگلے دن یا ہفتے میں عدالت کے ذریعہ سنائے جانے والے مقدمات کی ایک فہرست فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی کیس میں ملوث فریقوں کو (ان کے وکیلوں کے ساتھ) بینچ کے بارے میں آگاہ کرتی ہے جو ان کے کیس کی سماعت کرے گی ، کونسی عدالت میں اس کی سماعت ہوگی ، اور کس معاملے میں مقدمات چلیں گے۔ اگست 2019 میں انٹرنیٹ بند ہونے کے بعد سے ، وکلاء، عدالتیں اور عوام، سب لوگوں کو قانونی چارہ جوئی میں بےشمار دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پچھلے سال ، دہلی میں واقع تھنک ٹینک انٹرنیشنل کونسل برائے ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنس (آئی سی آر آئی آر) کی ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کی متواتر رکاوٹوں سے پچھلے چھ سالوں میں کشمیر کی معیشت کو "چار ہزار کروڑ "روپے کا نقصان پہنچا ہے۔  ہندوستان میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے معاشی اثرات کی پیمائش کرتے ہوئے ، اس تحقیق میں اس بات پر ضوفشانی کی گئی ہے کہ صرف 2017 میں 34 شٹ ڈاؤن سے 1،776 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

کشمیر میں 4 جی پر پابندی کا سب سے زیادہ اثر انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر پر ہوا ہے .100 کے قریب آئی ٹی پروفیشنل سری نگر کے رنگریتھ میں واقع صنعتی کمپلیکس میں سات مختلف کمپنیوں کے لئے کام کرتے تھے۔ پچھلے سال اگست سے پہلے اس کمپلیکس کے انٹرنیٹ کنکشن میں کبھی بھی رکاوٹ نہیں آئی۔ پچھلے سال اگست کے بعد  ، ان تمام پروفیشنلز کو اپنے کام کو الوداع کہنا پڑا اور اب ان میں سے بیشتر افراد معاشی تنگی سے نڈھال ہیں۔

ایک ڈیٹا مینجمنٹ سروس شروع کرنے کے لئے بینکنگ کی کامیاب نوکری چھوڑنے والے سید اشفاق نے کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی نے ان کے منافع بخش منصوبے کو بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مواصلات پر پابندی کے بعد آن لائن اسٹاک اور شیئرس کی تجارت رک گئی ہے۔

 "میں نے اپنے عملے کی تنخواہ 5 اگست 2019 کے بعد بغیر کسی کام کے تین ماہ تک ادا کی۔ اس کے بعد مجھے اپنے زیادہ تر عملے کو کام سے نکالنا   پڑا۔اگر صورتحال میں بہتری نہیں آتی ہے تو ، مجھے کوئی دوسری نوکری تلاش کرنی ہوگی۔ تاکہ کم ازکم میں اپنے دونوں بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کے قابل ہو سکوں۔" انہوں نے کہا۔

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی ، نریندر مودی حکومت کے لئے کافی متنازعہ فیصلہ رہا ہے ، اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی ادراوں نے ہندوستان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان کی درجہ بندی کو گھٹاتے ہوئے ، پیرس میں قائم رپورٹرز وِتھاؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے کہا کہ ہندوستان کا اسکور کشمیر کی صورتحال سے متاثر ہوا ہے ، جہاں مواصلات پر پابندیوں سے صحافیوں کے لیے رکاوٹیں آرہی ہیں۔ مارچ میں ، فریڈم ہاؤس نے پہلی بار کشمیر کو ’غیر آزاد علاقے‘ کا درجہ دیا۔

اس سال مئی میں ، عدالت عظمی نے سینئر وزارت امور داخلہ اور مرکزی وسطی کے عہدیداروں پر مشتمل ایک اعلی  کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ 4 جی کی بحالی کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جاسکے۔ اس تجربے کے نتائج کا دو ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا اور اس کے اثرات کا تجزیہ ہر ہفتے ریاستی سطح کی کمیٹی کرے گی۔

محمد حسن ہدوی

پوسٹ گریجویٹ، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی

لیکچرار، (شعبہ اسلامیات و عصریات) قوت الاسلام عربی کالج، ممبئی۔

Email: contactinghasan@gmail.com

فون نمبر: 8788395839

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter