صدمہ عظیم جانکاہ  ...انا للہ وانا الیہ راجعون

...صدمہ عظیم جانکاہ

...انا للہ وانا الیہ راجعون

16/ جنوری 2022ء آج بروز اتوار ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں و قارئ قرآن مبلغ سنی دعوت اسلامی حضرت حافظ قاری ریاض الدین اشرفی صاحب لندن اور مانچسٹر کے درمیان ایک ناگہانی حادثہ میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے موصوف ہندوستان بھر میں اہلسنت و جماعت کے عظیم قاری قرآن کی حیثیت رکھتے تھے قاری صاحب کا اس طرح سے دنیا سے چلے جانا اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دنیائے سنیت کا نقصان عظیم ہے قاری صاحب انتہائی ملنسار خوشگفتار، شخصیت کے مالک تھے سنی دعوت اسلامی کے فعال و اہم رکن تھے اس غم کی گھڑی میں ہم اہل خانہ رشتہ داران کو تسلی و تشفی دیتے ہوئے صبر کی تلقین کرتے ہیں اور بارگاہِ صمدیت میں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک قاری ریاض الدین صاحب کے درجات کو بلند کرے.

شریکان غم :- مولانا سید محمد امین القادری (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں مجلسِ شوریٰ،جملہ تمام شعبہ جات، اراکین و معاونین، صدر و اراکین الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جملہ اسٹاف حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں،

Related Posts

Leave A Comment

Voting Poll

Get Newsletter